امریکی لڑاکاطیارہ رن وے پر گر کرتباہ

Share

امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی جنگی طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کا طیارہ ایف-35 بی نیول ایئر اسٹیشن ٹیکساس میں کچھ دیر ہوا میں معلق رہنے کے بعد اچانک زمین بوس ہوگیا۔طیارہ زمین بوس ہوتے ہی مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھی بھڑک اُٹھی۔ کچھ دیر بعد ویڈیو میں ہی پائلٹ کو بھی پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر بحفاظت اترتے دیکھا گیاامریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جس نے طیارہ گرنے سے قبل پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar