مجھ سے بھی این آر او دینے کا کہا گیا، عمران خان

Share

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر بطور وزیر اعظم بے بس ہونے کا اعتراف کرلیا۔وکلا کنونشن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ فیصلہ کرتے تھے نیب نے کسے کتنا دبانا ہے اور کسے چھوڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایک کر کے کرپشن میں ملوث بڑے بڑے نام بری ہو رہے ہیں، میرے دور میں ان کرپٹ افراد کے خلاف کیسز مکمل تھے لیکن نیب کو کام کرنے نہیں دیا جاتا تھا، جنرل (ر) باجوہ نے ان سب کو این آر ٹو دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے بھی این آر او دینے کا کہا گیا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کرپٹ لوگوں کو این آراو دینا ملک سے غداری ہے، جب تک ملک میں انصاف نہیں، قانون کی بالادستی نہیں ہوگی خوشحال نہیں ہوسکتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar