جعلی پینشن اسکینڈل میں ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کےفرانزک کا حکم

Share

کراچی کی احتساب عدالت نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے جعلی پینشن اسکینڈل کے ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کا فرانزک کرانے کا حکم دے دیا۔سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس سمیت 84 ملزمان کے خلاف ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔عدالت سے شریک ملزم ریاض کھوسو سمیت 17 ملزمان نے اپنےاکاؤنٹس کا فرانزک کرانے کی درخواست کی ہے۔کراچی کی احتساب عدالت نے ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کا فرانزک کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ جن ملزمان نے حلف نامہ دیا ہے ان کے اکاؤنٹ کا فرانزک کیا جائے۔کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔شریک ملزمان نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ہمارے نام پر اکاؤنٹ کھولا گیا لیکن ہمیں اس کا پتہ تک نہیں تھانیب کے مطابق ملزم عامر اسران اس وقت ڈپٹی سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ تعینات تھے، انہیں امریکا سے واپسی پر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتارکیا تھا، جن پر جعلی پنشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔نیب نے بتایا ہے کہ تمام ملزمان پر قومی خزانے کو 3 ارب 20 کروڑ روپے کانقصان پہنچانے کا الزام ہے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *