
پیر کو شمال مغربی چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ” شی یان اے 20 ” اور ” شی یان بی 20 ” کو لانگ مارچ سی 4 کے ذریعے لانچ کیا گیا۔شی یان کا مطلب چینی زبان میں “تجربہ” ہے اور خلا میں بھیجے گئے دونوں دو شی یان نامی سیٹلائٹس کو نئی ٹیکنالوجیز جیسے خلائی ماحول کی نگرانی کے لیے مدار میں تصدیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔لانچ سنٹر کے مطابق سیٹلائٹس نے فائر ہونے کے تھوڑے وقت کے بعد مدار میں طے شدہ پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ لانگ مارچ راکٹ کے ذریعے کیا گیا یہ 454 کامیاب سیٹلائٹ فائر تھا۔یاد رہے کہ چین نے ان سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے سے قبل ان جیسا سیٹلائٹ 20 سی 29 نومبر کو بھی خلا میں بھیجا تھا