بل پر حکومت نےہم سے غلط بیانی کیوفاقی حکومت سےہمارے علیحدہ ہونے کےامکانات ہیں، اخترمینگل

Share

بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ ترقی کی آڑ میں بلوچستان سے حقوق و اختیارات چھینے جارہے ہیں، وفاقی حکومت سے ہمارے علیحدہ ہونے کے امکانات ہیں، بلوچستان بدبخت صوبہ ہے ہمارے وسائل ہمارے لیے وبال جان بن گئے ہیں،فارن انویسٹمنٹ بل کے ذریعہ صوبوں کے اختیارات مرکز کو دیئے جارہے ہیں۔ جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ میں نے فارن انویسٹمنٹ بل 2022ء کے حق میں ووٹ نہیں دیا، فارن انویسٹمنٹ بل پر حکومت نے ہم سے غلط بیانی کی، فارن انویسٹمنٹ بل زورزبردستی اور دھوکے سے منظور کروایا گیا، میچ فکس کر کے آنا ہے تو پھر ہم پارلیمنٹ نامی یتیم خانے میں کیوں بیٹھے ہیں، اعظم سواتی کے ساتھ غلط ہورہا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان میں ایک ریکوڈک نہیں ریکوڈک جیسے بیس ذخائر ہیں، فارن انویسٹمنٹ بل پر سب کو بیٹھ کر نظرثانی کرنی چاہئے، عمران خان کو صوبائی اسمبلیاں توڑنا ہوتیں تو اب تک توڑچکے ہوتے، پارلیمنٹ کیلئے یتیم خانے کا لفظ استعمال کرنا نامناسب ہے،اعظم سواتی کے ساتھ جو ہورہا ہے غلط ہورہا ہے۔اختر مینگل نے کہا کہ ترقی کی آڑ میں بلوچستان سے حقوق و اختیارات چھینے جارہے ہیں، ترقی کے مخالف نہیں مگر اس آڑ میں ہم سے سب کچھ چھینا جائے گا تو مخالفت کریں گے، فارن انویسٹمنٹ بل پر ہمارا اعتراض یہ ہے کہ صوبوں کے اختیارات سلب کر کے مرکز کو دیئے جارہے ہیں، اٹھارہویں ترمیم سے پہلے بھی جو اختیارات صوبوں کے پاس تھے انہیں سلب کیا جائے گا تو سوال ہوگا کہ حکومت پھر اٹھارہویں ترمیم کا ڈھنڈورا کیوں پیٹ رہی ہے ریکوڈک پر اگر تمام اختیارات مرکز کے پاس چلے گئے تو ہمارے پاس کیا بچے گا۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے ہمارے علیحدہ ہونے کے امکانات ہیں، حکومت کے سامنے مطالبات رکھے مگر مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا، حکومت کو فارن انویسٹمنٹ بل پر تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرنا چاہئے تھا سیاسی جماعتوں کے اعتماد میں لینے کے بجائے سرمایہ کار کمپنیوں کو اعتماد میں لیا گیا، پارلیمنٹ سے زیادہ کمپنیوں کو اہمیت دی جائے گی تو اتحاد کس بنیاد پر قائم رہے گا، جہاں معدنی وسائل دریافت ہوجائیں وہاں لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہوجاتی ہیں، بلوچستان بدبخت صوبہ ہے جہاں ہمارے وسائل ہمارے لیے ہی وبال جان بن گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar