ریکوڈک قانون سازی، فضل الرحمن، اخترمینگل اعتماد میں نہ لینےپر ناراض

Share

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولان فضل الرحمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کرتے ہوئے قانون سازی کے بعد مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے غیرملکی سرمایہ کاری تحفظ و فروغ بل کو اٹھارویں ترمیم کے خلاف قرار دیا۔سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور و مشاورت شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے سردار اختر مینگل نے 15 دسمبر کو پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ وفاقی حکومت سے علیحدگی پر بھی پارٹی رہنماؤں کے درمیان مشاورت ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری و تحفظ بل پر اعتماد میں نہ لینے پر بھی سردار اختر مینگل ناراض ہیں۔ سردار اختر مینگل نے گزشتہ روز ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر ساتھ دینے سے انکار اور تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar