پنجاب ،کےپی کے اسمبلیاں 20 دسمبرسے قبل تحلیل کردی جائیں گی،عمران خان

Share

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 20 دسمبر سے قبل اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کر دیا جائے گا۔ لاہور میں عمران خان کے زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، دونوں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں، پی ڈی ایم حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ق لیگ اہم اتحادی ہے، انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، مسلم لیگ ق اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہونے جارہی ہے، اس موقع پر تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar