
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی اراکین پیش نہیں ہوئے۔کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ عمران خان کو گولی لگی ہے اور فواد چوہدری کو فلو ہے، اس لیے وہ پیش نہیں ہو سکے۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آ جائے تو اس کی گائیڈ لائنز کے مطابق چلیں گےالیکشن کمیشن کے رکن نے کہا کہ ہمیں ولن نہ بنائیں، اسد عمر نے ہائی کورٹ میں معافی مانگی ہے، یہاں بھی کہہ دیں کہ ہمارا یہ مقصد نہیں تھا، معافی چاہتے ہیں، فیصلہ ان شاء اللّٰہ انصاف پر مبنی ہو گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کر دی