بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مذیدمہنگی، صارفین پر 93 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

Share

نیپرا نے بجلی3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مذید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی مہنگی اپریل تاجون 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جس سے صارفین پر93ارب95کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

نیپرا نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا، 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ اضافہ قسطوں کی صورت میں 4 ماہ میں وصول کیے جائیں گے اور اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar