اقتدار ملا تو اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ چلی لیکن آخری کے 3 سے 4 ماہ میں اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ چھوڑ دیا، عمران خان

Share

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیسا اقتدار ابھی ملا اگر ایسا ملا توحکومت قبول نہیں کروں گا۔

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا تو اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ چلی لیکن آخری کے 3 سے 4 ماہ میں اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ نہیں تھی۔ان کا کہنا تھاکہ نیب بھی میرے اختیار میں نہیں تھا، جیسا اقتدارابھی ملا اگرایسا ملا توحکومت قبول نہیں کروں گا۔عمران خان کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعت عوام کے پاس جاتی ہیں امریکا کے پاس نہیں، یہ چور اپنے کیس ختم کرانے آئے ہیں، یہ الیکشن نہیں ہورہا پاکستان کے مستقبل کو طے کررہا ہے۔اس سے قبل کراچی میں تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ سندھ میں ڈاکو راج کو ختم کیا جائے گا، سندھ کے وسائل چوری ہوکرملک سے باہر جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد جنرل الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کامیاب ہو گی، اس دفعہ وفاق اور سندھ میں ان کی حکومت ہو گی اور میئر کراچی بھی ان کی پارٹی سے ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar