الیکشن کمیشن نے امیدواروں کیلئےکاغذات نامزدگی کےساتھ نیاحلف نامہ لازمی قراردےدیا

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ نیا حلف نامہ لازمی قرار دے دیا ہے۔نئے حلف نامہ کے مطابق زیر کفالت افراد کے مکمل کوائف دینا ہوں گے اور ساتھ ہی زیر کفالت افراد کے نام اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی، بطور رکن اسمبلی ماضی میں کیا کارکردگی دکھائی بیان حلفی میں تفصیلات مانگ لی گئیں۔بیان حلفی میں دوہری شہریت کا حامل نہ ہونے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔ سیاسی جماعت کو کتنا فنڈ دیا اور کتنا لیا تمام تفصیلات بھی بتانا ہوں گی، الیکشن کمیشن کا نیا حلف نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar