اداکار فردوس جمال کینسر کی تشخیص کے بعد ہسپتال میں زیر علاج

Share

پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کی تصدیق ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے گزشتہ شب کی۔انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ ‘میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں چل رہا ہے، مجھے معلوم ہے یہ زندگی ہے’۔حمزہ فردوس نے لکھا ‘پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے اور آپ سب، ان کے پیارے دوست، مداح اور کولیگز وغیرہ ہیں اداکار کے بیٹے نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ‘والد تمام مشکلات کو زیر کرکے اداکار بنے،اب ایک اور جنگ لڑنی ہے لیکن خوش قسمتی سے چیزیں ان کے حق میں ہیں، انشاءاللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے’۔حمزہ نے تمام مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور لکھا ‘انہیں خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar