فیفاورلڈکپ کوارٹر فائنل: مراکش نے پرتگال کو شکست دے دی

Share

فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، برازیل کے بعد پرتگال بھی میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش اور پرتگال کے درمیان بڑا دلچسپ مقابلہ ہوا۔پہلے ہاف کے ابتدائی 42 منٹ میں دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوششیں کرتی رہیں

اس کے بعد مراکش کے یوسف النصری نے پہلا گول کیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔مراکش کے گول کیپر نے پرتگال کے کئی زبردست حملے جو یقینی گول بن سکتے تھے انہیں بچا کر اپنی ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔یوں مراکش فٹ بال ورلڈ کی بڑی ٹیم پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، یوں وہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب ٹیم بن گئی ہے

Check Also

آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد وائٹ بال سیریز کھیلنے بنگلادیش جائے گی

Share کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان کردیا، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 15 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *