
انسداد منشیات عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں وزیرِ داخلہ، رانا ثناءاللّٰہ کو بری کر دیا۔انسدادِ منشیات عدالت کی جانب سے منشیات سمگلنگ کیس سے بریت کے لیے رانا ثناءاللّٰہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس دوران اے این ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز اور انسپکٹر احسان عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز اور انسپکٹر احسان نے استغاثہ کے الزام کو رَد کر دیا۔سماعت کے دوران گواہان کی جانب سے دیے گئے بیانات میں کہنا تھا کہ ہمارے سامنے منشیات کی کوئی برآمدگی نہیں ہوئیگزشتہ سماعت پر انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔گزشتہ سماعت کے دوران رانا ثناء اللّٰہ کے وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ایک ہفتے کی تاریخ رکھ لیں، ہم اس کیس میں لمبی تاریخ نہیں چاہتے ہیں