روس ایران کو جدید دفاعی نظام فراہم کرے گا: امریکی حکام کا دعویٰ

Share

بائیڈن انتظامیہ میں شامل امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ روس اب ایران کو “غیر معمولی نوعیت” کی فوجی اور تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے، اس کے بدلے میں تہران ماسکو کو یوکرین میں جنگ کے لیے ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے ایک حصے کے طور پر ماسکو ایران کو ہیلی کاپٹر اور فضائی دفاعی نظام سمیت جدید فوجی ساز وسامان اور اجزاء فراہم کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی پائلٹوں نے موسم بہار میں روس میں روسی سخوئی ایس یو 35 لڑاکا طیارہ اڑانے کی تربیت حاصل کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اگلے سال کے اندر یہ طیارے حاصل کرنا شروع کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar