ارشد شریف قتل کیس : جےآئی ٹی نےکینیاجانے کی تیاری پکڑ لی

Share

کینین پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی اسپیشل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کینیا جانے کیلئے تمام سفری دستاویزات کی فوری تیاری پر کام شروع کر دیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسپیشل جےآئی ٹی کا پہلا اجلاس ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرآفس میں ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی اپنے ٹی او آرز بنائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ جے آئی ٹی سب سے پہلے مقتول ارشد شریف کی والدہ اوربیوہ کا بیان ریکارڈ کرے گی اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد سے رابطہ کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ اسپیشل جے آئی ٹی نے کینیا جانے کیلئے تمام سفری دستاویزات کی فوری تیاری شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد اکبرناصر خان نے اسپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی۔کیپیٹل پولیس آفیسر اویس احمد جےآئی ٹی کےکنوینر ہیں جبکہ جےآئی ٹی ممبرز میں آئی ایس آئی سے محمد اسلم، ایم آئی سےمرتضیٰ افضل، ایف آئی اے سے وقارالدین سید، آئی بی سے ساجدکیانی شامل ہیں

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *