برازیل فیفاورلڈکپ سے باہر،کروشیاسیمی فائنل میں پہنچ گیا

Share

فٹبال ورلڈ کپ میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے دی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اضافی وقت کے بعد 1-1 سے برابر تھا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پینالٹی شوٹ آؤٹ کا انعقاد کیا گیا۔پینالٹی ککس پر کروشیا نے برازیل کو 2۔4 سےشکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔کروشیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے، آج دوسرا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم اور کروشیا کا مقابلہ 14 دسمبر کو ہوگا۔خیال رہے کہ کروشیا نے 2018 کے ورلڈ کپ میں بھی فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم اسے فرانس کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔برازیل پانچ بار فیفا ورلڈکپ جیت چکا ہے، آخری ٹائٹل اس نے 2002 میں جیتا تھا جبکہ کروشیا کبھی ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا

Check Also

گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

Share مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *