کارسرکار میں مداخلت کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع

Share

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے سابق وزیر اعظم کی حاضری سے آج استثنیٰ کی درخواست کی اور کہا کہ عمران خان لاہور میں ہیں، پیش نہیں ہو سکیں گے، اس لئے آج حاضری سے استثنیٰ کی اجازت دی جائے۔بعدازاں عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar