ڈینابولوارتے پیرو کی پہلی خاتون صدرمنتخب ہو گئیں

Share

پیرو میں کاسٹیلو کو عہدے سے ہٹا نے کےبعد ڈینا بولوارتے پہلی خاتون صدر بن گئیں۔ ڈینا بولوراتے اس سے قبل ملک کی نائب صدر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ وہ پیرو کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر ہیں اور پانچ سال سے بھی کم عرصے میں منتخب ہونے والی چھٹی صدر ہیں۔بولوراتے جولائی 2026 تک صدارت کی عہدے پر فائز رہیں گی۔یاد رہے کہ سابق صدر کاسٹیلو کو کانگریس کی عارضی بندش کا غیر آئینی اعلان کرنے پر عہدے سے ہٹانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔دوسری جانب کابینہ کے سات وزراء اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے سابق صدر پر بغاوت کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کاسٹیلو کے اقدام کے خلاف احتجاجا استعفیٰ دے دیا۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *