ٹیکسی سروس اوبر پر اپنے صارفین سے زائد کرایہ وصول کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ایک کروڑ 40 لاکھ (14 ملین) امریکی ڈالر جرمانہ عائد کردیاگیا۔

Share

آسٹریلوی عدالت نے بدھ کے روز امریکی رائڈ شیئرنگ ایپ اوبر پر صارفین سے بعض سفر کیلئے مقررہ کرایہ سے زیادہ وصول کرنے اور اسے ادا نہ کرنے پر کینسیلیشن فیس لینے کی دھمکی دینے پر 21 ملین آسٹریلوی ڈالر (14ملین امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کردیا۔کیس کے دوران مسابقت پر نگاہ رکھنے والے ملکی کمیشن نے اوبر پر اس سے زیادہ جرمانہ عائد کرنے کی درخواست کی تھی۔وفاقی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکی رائڈ شیئرنگ ایپ اوبر کی آسٹریلوی کمپنی نے صارفین کو گمراہ کرکے آسٹریلیا کے صارف قانون کو توڑا تھا۔عدالت کے مطابق اوبر نے 2017ء سے 2021ء کے درمیان بعض صارفین کی جانب سے سفر کو منسوخ کرنے پر ان سے چارج وصول کرنے کی دھمکی دی تھی اور غلط سافٹ ویئر کا استعمال کرکے اگست 2020ء تک زیادہ کرائے وصول کئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar