
برطانیہ کے شاہ سوم چارلس پر انڈہ پھینکنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جبکہ انڈہ پھینکنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سوم چارلس چہل قدمی کیلئے باہر نکلے تھے کہ لندن میں 20 سالہ شخص کی طرف سے ان پر انڈہ پھینک دیا گیا جس کے بعد وہاں پر موجود ان کے سکیورٹی عملے نے لڑکے کو پکڑ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 74 سالہ شاہ سوم چارلس آج کل لندن کے شمال مغربی شہر لیوٹن کے دورے پر ہیں۔ پچھلے ماہ بھی ایک شخص نے شاہ سوم چارلس پر اس وقت انڈے پھینکے تھے جب وہ اپنی اہلیہ کمیلا پارکر کے ساتھ شمالی جنوبی انگلینڈ کے علاقے میں موجود تھے۔واضح رہے یہ تازہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعرات کو شاہی خاندان کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی دستاویزی سیریز نیٹ فلکس پر آنے والی ہے۔ جس میں ان کی جانب سے شاہی خاندان پر تنقید کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔