لاہور: لڑکی نے پسند کی شادی کرنے کےلیےبھائی کو قتل کروادیا

Share

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں 24 نومبر کو عدنان نامی نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔پولیس نے کئی روز کی تفتیش کے دوران ملنے والے شواہد کی روشنی میں متقل کی بہن آسیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمہ آسیہ نے انگریزی میں ایم اے کررکھا ہے اور وہ اپنے ماموں زاد وقاص سے شادی کرنا چاہتی تھی جب کہ عدنان بہن کی شادی کسی دوسرے نوجوان سے کرانا چاہتا تھا۔آسیہ اپنی پسند کی شادی کے لیے بھائی کو قتل کرانے پر تل گئی، اس نے وقاص کے ساتھ مل کر کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کی اور اس کام کے لئے 2 لاکھ 70 ہزار روپے ادا کئے۔عدنان کے قتل کے لیے آسیہ کا ساتھ اس کے ایک اور کزن نے دیا۔ کرائے کے 2 قاتلوں نے 24 نومبر کو عدنان کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں تک ملزمان کے موبائل فون کے ڈیٹا اور جائے وقوعہ پر ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑے گئے۔ آسیہ، اس کے ایک کزن اور 2 قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وقاص اس وقت اٹلی میں ہے جس کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar