
وفاق کی جانب سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کے احکامات کے باوجود پنجاب حکومت نے تیسری باربھی پولیس چیف کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے وفاق کو ایک بار پھر سی سی پی او کا تبادلہ منسوخ کرنے کا لکھ کر بھیج دیا ہے، وزیراعلٰی پنجاب نے سی سی پی او کو ریلیو نہ کرنے کی سمری منظور کرلی ہے۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وفاق کو تبادلہ منسوخی کے متعلق میسج بھیج دیا ہے، تاہم وفاق ہر صورت سی سی پی او لاہور کے تبادلے پر عملدرآمد چاہتا ہے جبکہ پنجاب اور وفاق میں اس تبادلے پر سیاسی رسہ کشی جاری ہے