قتل سےقبل ارشدشریف کو تشدد کا نشانہ بنائے جانےکا انکشاف

Share

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ 592 صفحات پرمشتمل ہے اور اس پر ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی کے دستخط موجود ہیں۔رپورٹ میں ارشد شریف کی کینیا میں رہائش، رابطوں اور سی ڈی آر (call data record)کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ارشد شریف کے حوالے سے مختلف افراد کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ رپورٹ میں ارشد شریف کے قتل کے مقدمے کے اندراج کی بھی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیاکی پولیس کا غلطی سے قتل کامؤقف تضادات سے بھرپور ہے۔ کینیا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کا ناخن ڈی این اے کیلئے لیا گیا، کینیا کے حکام نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے ناخن بطور سیمپل لیے گئے۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی موت باقاعدہ قتل ہے، یہ غلط شناخت کامعاملہ نہیں، قتل سے پہلے ارشد شریف کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar