توہین الیکشن کمیشن کیس میں سپریم کورٹ کی عمران خان ودیگر کیخلاف کارروائی کی اجازت

Share
توہین الیکشن کمیشن کیس,

سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی۔ سپریم کورٹ میں عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی، سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف کسی ہائیکورٹ کا حکم امتناعی نہیں، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق توہین عدالت کیس کی کارروائی کرے۔عدالت نے کہا کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو جاری کئے گئے نوٹس پر اعتراض ہے، الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر عمل ہونا چاہئے۔بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین کی اپیل نمٹا دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar