اسرائیلی صدر یو اے ای جاپہنچے ، شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

Share

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​پیر کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔اسرائیلی صدر نے ملاقات کے آغاز میں یو اے ای کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں آنا، آپ کے گھر میں آپ کا مہمان بننا اور آپ سے ملنا ایک بہت بڑا اعزاز اور خوشی کی بات ہے،خطے میں ʼامن کی مہم میں متحدہ عرب امارات مرکزی حیثیت رکھتا ہے، ابراہم معاہدے کے دو سال بعد ہمیں تعلقات کو مزید فروغ دینےکی ضرورت ہے اور معاہدے میں مزید ممالک کو شامل کیا جانا چاہیے۔عرب میڈیا کے مطابق ایک سال کے دوران اسرائیلی صدر کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہے۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ یہ ایک نیا رشتہ ہے اور ہم اپنے دونوں ممالک کے درمیان ایک بہت مضبوط پل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے ایک بہت مضبوط پل بنایا ہے، ہم دونوںکو اس پر فخر ہے۔ابراہم معاہدہ اپنے مقاصد حاصل کر رہا ہے، اس لیے ہمیں بہت فخر ہے۔قبل ازیں، اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​ابوظہبی خلائی مباحثے کے دوران کہا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات خطے کو خلا میں نئی ​​سرحدوں کی طرف لے جا رہے ہیں اور تاریخ پر ایک نشان چھوڑ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar