سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس پر ازخود نوٹس لے لیا

Share

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر از خود نوٹس لے لیا۔عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ صحافی ارشدشریف کے قتل کے کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج ہی ہو گی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ارشد شریف کے قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

عدالتِ عظمیٰ میں کیس کی سماعت آج دن ساڑھے 12 بجے ہو گی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس ضمن میں سیکریٹری داخلہ، خارجہ و اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیے۔سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی بی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔سپریم کورٹ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صحافی برادری اور عوام ارشد شریف کے قتل سے شدید تشویش کا شکار ہیں، اس لیے عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اس کا از خود نوٹس لیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar