اطالوی سفارتکاروں کی گاڑیوں پر دھماکا خیز ڈیوائسز سےحملہ

Share

یونانی پولیس کے مطابق ایتھنز میں اطالوی سفارتکاروں کی دو گاڑیوں کو دھماکا خیز ڈیوائسز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ صبح 4 بجے کے قریب اطالوی سفارتکار کے گھر کے باہر دیسی ساختہ بم سے دھماکا کیا گیا، دھماکے سے سفارتکار کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔دوسری دھماکا خیز ڈیوائس ایک اور سفارتکار کی گاڑی کے قریب نصب کی گئی تھی جس میں دھماکا نہیں ہوا۔اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ انارکی پھیلانے والے عناصر کی جانب سے ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ اٹلی کے وزیر خارجہ انٹونیو تاجانی دورہ یونان پر ایتھنز میں موجود ہیں۔یونان کی وزارت خارجہ نے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ناقابل قبول اقدامات یونان اور اٹلی کے بہترین تعلقات اور طویل عرصے سے قائم دوستی کو خراب نہیں کرسکتے

Check Also

بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

Share امریکا کے تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *