
ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پاکستان مشکل حریف ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔بین اسٹوکس نے کہا کہ میچ کے لیے پُرجوش ہیں۔اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ اچھی نظر آرہی ہے۔انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور لیام لیونگسٹن ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد علی، زاہد محمود، حارث رؤف اور سعود شکیل کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔نائب کپتان محمد رضوان نے زاہد محمود کو جبکہ سرفراز احمد نے سعود شکیل کو ٹیسٹ کیپ دی۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے محمد علی کو اور کپتان بابر اعظم نے حارث رؤف کو ٹیسٹ کیپ پیش کی۔ اس سے قبل اگست 2003 میں بنگلادیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں چار کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوا تھا۔19 سال قبل کراچی میں محمد حفیظ، عمر گل، شبیر احمد اور یاسر حمید کا ڈیبیو ہوا تھاراولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں آج دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کی