دکاندار کی فائرنگ سے2 مبینہ ڈاکو ہلاک

Share

اوکاڑہ میں تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے مبینہ طور پر 2 ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا، ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔اوکاڑہ میں تھانہ کینٹ کے علاقہ 47 تھری آر میں دکاندار نے واردات کیلئے آنے والے دو ڈاکوؤں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، ایک ڈاکو فرار ہوگیا، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ڈاکوؤں کی شناخت عدنان اور کنگن کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ دکاندار نے فائرنگ کردی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar