فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے دبئی پولیس سےارشد شریف بارےمعلومات مانگ لیں

Share

کینیا میں قتل کئے جانے والے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات میں اہم موڑ آگیا، ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے دبئی پولیس سے معلومات مانگ لیں۔تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے دبئی پولیس کو خط لکھا گیا ہے جس میں درخواست کی گئی کہ فوکل پرسن بھی نامزد کیا جائے۔خط میں کہا گیا کہ ارشد شریف کہاں ٹھہرے، گھر اور گردونواح کی تفصیل اور فوٹیج دی جائے، دبئی میں ارشد شریف کی نقل وحرکت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ ارشد شریف کے نمبر کی سی ڈی آر فراہم کی جائیں جبکہ 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر سے دبئی آنے والے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کا ڈیٹا فراہم کیا جائے۔یو اے ای حکومت کے کس عہدے دار نے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا کہا؟ اسکی معلومات بھی فراہم کی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar