کراچی : گھر میں گھس کر ماں اور اس کی 3 بیٹیوں کو قتل کردیا گیا

Share

کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود میں واقع شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں پر تشدد واقعے میں ماں اور اس کی 3 بیٹیوں کو قتل کردیا گیا جبکہ شوہر شدید زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کا خاندان اس علاقے میں پہلی منزل پر کرائے پر مقیم کے مطابق گھر سے خاتون اور اس کی 3 بیٹیوں کی خون میں لت پت لاشیں ملی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مقتولین کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا جبکہ مقتولہ خاتون کے خاوند کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جائے وقوعہ سے آلۂ قتل خون آلود چھری بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔قتل کیے گئے افراد میں زخمی فواد کی اہلیہ ہماء، 16 سالہ نیہا، 12 سالہ بچی فاطمہ اور 10 سالہ بچی ثمرہ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar