
سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینیٹر رہنما عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا نیا مشیر داخلہ بنا دیا گیا ہے انکے پاس مشیر داخلہ،انفارمیشن،جیل خانہ جات پنجاب کے قلمدان ہوں گے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد انکی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،
مشیر داخلہ کو وزیر کے برابر اختیارات اور مراعات میسر ہوں گی،
انکے پیش رو ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد عمران خان نے موجودہ حکومت مخالف اور سخت گیر نظریات رکھنے والے اپنے دیرینہ ساتھی عمر سرفراز چیمہ کو اس متوقع لانگ مارچ سے قبل اہم منصب کے لیے چنا ہے جو یقیناً اپنے لیڈر عمران خان کے ہر حکم کو. بہتر طور پر بجا لائیں گے