آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات: پہلے مرحلے کے نتائج

Share

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع نیلم، جہلم ویلی اور مظفر آباد میں ووٹ ڈالے گئے، آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ وار انتخابات میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہو گئی، پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 میں سے 8 نشستیں جیت سکی جبکہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ مظفر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بھی 7 نشستیں مل گئیں،7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جبکہ 2 سیٹوں پر مسلم کانفرنس نے کامیابی حاصل کی۔ نیلم، جہلم ویلی اور مظفرآباد کے 3 اضلاع کی یونین کونسلز کی 74 میں سے33 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب رہی۔غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی 23، مسلم لیگ ن 10 سیٹوں پر کامیاب رہی 5 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ مسلم کانفرنس 2 نشستیں جیت سکی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar