تحریک انصاف نے وزیراعظم شہبازشریف کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

Share

تحریک انصاف نےزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ، درخواست پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے دائر کی ۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف کی 62 (1) ایف کے تحت نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، شہبازشریف دوروں کے دوران اشتہاری، سزا یافتہ ملزمان سے ملاقاتیں کررہے ہیں شہباز شریف نے بیرون ملک دوروں میں حسین نواز، سلمان شہباز، اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے 10 سال قید، 80 لاکھ جرمانے کی سزا سنا رکھی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نےمجرموں سے ملاقاتیں کرکےاپنے حلف اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar