عمران خان کااسمبلی سے استعفوں کااعلان، اپوزیشن کےپی کےاسمبلی بچانےکےلیےمیدان میں آگئی

Share

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد خیبر پختون خوا میں اپوزیشن اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کے لیے متحرک ہو گئی۔اپوزیشن جماعتوں نے آج رات ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، یہ اجلاس اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی رہاش گاہ پر ہو گا۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز شرکت کریں گے، جس میں خیبر پختون خوا اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور ہو گا۔اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر غور ہو گا۔اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اختیار ولی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ محمود خان بادام نہیں توڑ سکتے اسمبلی کیا توڑیں گے، اسمبلی خیبر پختون خوا کے 4 کروڑ عوام کی امانت ہے۔اختیار ولی نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد جمع کرائیں گے، عدالت سے رجوع کرنے کا آپشن بھی استعمال کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar