ایف آئی اے نےمحسن داوڑ کو تاجکستان جانے سےروک دیا،اسلام آباد ائیرپورٹ سےواپس

Share

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بیرون ملک جاتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا۔ محسن داوڑ تاجکستان میں ہیرات سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تاہم ایف آئی اے کی جانب سے محسن داوڑ کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روکا گیا۔اس حوالے سے محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ میرا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ای سی ایل سے نکالا ہوا ہے، میں جا رہا تھا مجھے روک دیا گیا، محسوس ہوا انہیں پہلے سے اطلاع دی گئی تھی۔محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر پر پہنچا تو بتایا گیا کہ نام ای سی ایل میں ہے، میں نے بتایا کہ کابینہ نے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، مجھے بتایا گیا کہ فون آیا ہے کہ مجھے نہیں جانے دینا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar