ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن شدت اختیارکرگیا، حکومت نے انکوائری کا حکم دے دیا

Share

تربیلا سے بھی بجلی کی سپلائی میں تعطل آنے کے بعد ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن شدت اختیار کرگیا۔ جسکے بعد حکومت نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے پاور ڈویژن رائع کے مطابق تربیلا سے بھی بجلی کی سپلائی میں تعطل آگیا ہے جس کے بعدکراچی، حیدرآباد، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعد وسطی پنجاب میں بھی بریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ لیسکو کا سسٹم بھی ٹرپ کر رہا ہے، گرڈ فریکوئنسی بھی50 سے نیچے چلی گئی ہے جو تشویش ناک ہے ، لیسکو کےکئی گرڈ اسٹیشن ایک ساتھ بندکیے جا رہے ہیں وزارت پاور نے موجودہ بحران کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، اعلیٰ سطح کی کمیٹی 2 روز میں حقائق سامنے لائےگ

وزارت پاورکا دعویٰ ہے کہ رات 9 بجے تک سسٹم کو بحال کردیا جائےگا۔خیال رہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے، حکام کے مطابق صبح کی گئی بجلی رات تک آئےگی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی بھی بند ہے۔کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہےکہ اسٹریٹجک تنصیبات اور اسپتالوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے،کئی ایک علاقوں ميں بھی بجلی کی بحالی کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن بیشتر علاقے اب تک بجلی سے محروم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar