عمران خان نے ملک کی تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کردیا

Share

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک کی تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کردیا۔ عمران خان نے کہا کہ اپنی حکومت کے دور میں صرف ایک جگہ فیل ہوا کہ طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لا سکا، اس کی وجہ یہ تھی کہ نیب میرے کنٹرول میں نہیں تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے اسلام آباد نہ جانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے، کہا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے، گھر سے نہ نکلیں، اس ٹانگ کے ساتھ سفر کرنا میرے لیے بہت مشکل ہےعمران خان نے کہا کہ اگر میں گرتا نہیں تو گولیوں کا دوسرا راؤنڈ مجھے لگ جاتا، جب میں گرا اسی وقت مجھے پتہ چل گیا کہ اللّٰہ نے مجھے بچا لیا، کنٹینر پر بارہ لوگوں کو گولیاں لگیں، سب بچ گئے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وزیر آباد میں کنٹینر کے اوپر 12 لوگوں کو گولیاں لگیں، مگر خدا کے فضل سے ان بارہ لوگوں میں سے ایک بھی اللّٰہ کو پیارا نہیں ہوا، سب بچ گئے۔عمران خان نے کہا کہ ایک گارڈ کو 6 گولیاں لگیں، عمران اسماعیل کے کپڑوں سے 4 چار گولیاں نکلیں سب بچ گئے، نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خود کو موت کے خوف سے آزاد کریں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ذلیل کرنے کی بہت کوشش کی گئی، میری کردار کشی کی گئی کیونکہ میں انہیں چور کہتا تھا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان آج ایک فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے، میں ایک جگہ فیل ہوا، میں طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لا سکا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 2022 میں پاکستان آگے بڑھ رہا تھا، تیزی سے ہماری معیشت آگے بڑھ رہی تھی، زراعت اور انڈسٹری سترہ سالوں میں سب سے زیادہ آگے بڑھ رہی تھی۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے 6 ہزار 15 سو ارب کا ریکارڈ ٹیکس جمع کیا، اب جب سے یہ لوگ آئے ہیں مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar