ارشد شریف کالیپ ٹاپ تفتیشی ٹیم کےحوالے کریں ،فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا مرادسعید کوخط

Share

کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کیس کی تحقیقات کرنے والی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے پاس ہے۔ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے مراد سعید کو 28 نومبر کو لیپ ٹاپ ساتھ لانے کیفیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے مراد سعید کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے، جس کی مدد سے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے حقائق کا پتہ چلانا ممکن ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ آپ ٹیم سے تعاون کریں، ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ مراد سعید پاکستان چھوڑنے سے پہلے لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے۔مراد سعید کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ کے مطالبے کی روشنی میں صرف آزاد کمیشن کے سامنے پیش ہوں گا، موجودہ حکومت کی تفتیشی ٹیم کو نہیں مانتا

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *