آرمی چیف کےاہلخانہ کے ٹیکس گوشوارےلیک کرنے والے 2ڈپٹی کمشنر لینڈ ریونیوسمیت11اہلکار گرفتار

Share

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہلخانہ کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنے والے سرکاری افسران اور اہلکاروں کا پتہ چلا لیا گیا ہے، باوثوق ذرائع کے مطابق گوشوارے کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کے ڈپٹی کمشنر کے لاگ ان سے ڈاؤن لوڈ ہوئے۔ گوشواروں کی تصویر بھی ڈپٹی کمشنر عاطف نوازوڑائچ کے کمپیوٹر سے بنائی گئیں۔ گرفتار سرکاری لوگوں کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی فرانزک سے پلان پکڑا گیا۔حکام کے مطابق 2 ڈپٹی کمشنر لینڈ ریونیو سمیت11ایف بی آرافسر و اہلکار گرفتار ہوئے ہیں، تمام گرفتار افسران اور اہلکاروں کو مزید تفتیش کےلیے اسلام آباد منتقل کردیا گیا جہاں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی تفتیش کررہی ہے ۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کے معاملے پر ابتدائی انکوائری رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق معلومات لیک ہونے پر ان لینڈ ریونیو کے 2 افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے، جب کہ ڈپٹی کمشنرز ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ظہور احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات کے غیرقانونی اورغیرضروری لیک ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی طارق محمود پاشا کو ایف بی آر کے ڈیٹا کی خلاف ورزی کی فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت کی اور 24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ واضح طور پر ٹیکس کی معلومات کی مکمل راز داری کی خلاف ورزی ہے جو قانون فراہم کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar