راولپنڈی انتظامیہ اور پی ٹی آئی جلسہ منتظمین کے درمیان تنازعہ حل ہوگیا

Share

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سکستھ روڈ فلائی اوور پر اسٹیج تیار کرے گی، سکستھ روڈ فلائی اوور سے چاندنی چوک تک پنڈال ہوگا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوا کلو میٹر طویل پنڈال 3 حصوں میں قائم کیا جائے گا، پنڈال کا پہلہ حصہ قائدین اسٹیج کا ہوگا، دوسرا حصہ اسٹیج سے 30 فٹ فاصلے پر خواتین شرکاء کا ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنڈال کا تیسرا حصہ کارکنوں کیلئے ہوگاڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی میں اتارا جائے گا. دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انتظامیہ کی اجازت کے 36 نکات کا بیان حلفی جمع نہیں کروایا۔میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس نہیں چلے گی،واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ فیض آباد سے اسٹیج کی منتقلی شروع کر دی، اسٹیج کے کنٹینر کو ہٹانے اور لائٹیں اتارنے کا آغاز کر دیا گیا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اسٹیج اور دیگر سامان رحمان آباد کے قریب منتقل کررہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar