امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں، چینی صدر کا ٹرمپ سے مطالبہ

Share

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران جامع معاہدے تک پہنچیں گے جس میں ایٹمی معاملہ اور دیگر معاملات کا تصفیہ بھی شامل ہوگا۔چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطی کے تنازع کے حل کیلئے مذاکرات کی جانب واپس آئیں۔شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا چین نے ہمیشہ یہ مؤقف اپنایا ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے، چین متعلقہ فریقوں کو پُرامن حل کیلئے اپنے عزم پر قائم رہنے کی ترغیب دیتا رہا ہے۔

Check Also

نیتن یاہو کے جہاز کو اپنی فضاؤں سے گزرنے کی اجازت دینا فرانس کا دہرا معیار ہے، ایمنسٹی انٹرنیشل

Share ایمنسٹی انٹرنیشل نے نیتن یاہو کے جہاز کو اپنی فضاؤں سے گزرنے کی اجازت …