ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کا 25 ستمبر سے آن لائن کلاسز کرانے کا فیصلہ

Share

ایئر یونیورسٹی اسلام آباد نے 25 ستمبر سے آن لائن کلاسز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر یونیورسٹی مین کیمپس، فضائیہ میڈیکل کالج اسلام آباد اور کامرہ کیمپس میں آن لائن کلاسز ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ کیمپسز کے فیکلٹی ممبران اور اسٹاف بھی گھر سے کام کریں گے، 25 ستمبر کو صبح اور شام کی تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔ 26 اور 27 ستمبر کو ویک اینڈ کلاسز بھی آن لائن ہوں گی۔ ایئر یونیورسٹی کے مطابق دیگر تمام کیمپسز میں تعلیمی اور انتظامی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ ایئر یونیورسٹی کے مطابق فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج کراچی میں بھی معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی، ضروری سیکیورٹی اسٹاف یونیورسٹی کیمپسز میں ڈیوٹی پر موجود رہے گا

Check Also

لاہور بورڈ کا تاریخی اقدام، پریکٹیکل امتحانات کیلئے پہلی بار خودکار نظام متعارف

Share لاہور بورڈ کا تاریخی اقدام، پریکٹیکل امتحانات کے لیے پہلی بار خودکار نظام (Automation) …