
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مشتاق خان 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ویلکم، غدر: ایک پریم کتھا، غدر 2 اور استری 2 جیسی فلموں میں یادگار معاون کرداروں کیلئے جانے جاتے تھے۔مشتاق خان پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑ رہے تھے، انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا، وہ جمعرات کی شام دنیا سے رخصت ہو گئے۔انہوں نے اپنے اسکرین کیریئر کا آغاز 1980 میں فلم ’البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے‘ سے کیا تھا۔ تین دہائیوں سے زائد پر محیط اپنے کیریئر کے دوران وہ ویلکم، عاشقی، مجھ سے شادی کرو گی اور ہم ہیں راہی پیار کے سمیت کئی مشہور ہندی فلموں میں نظر آئے۔مشتاق خان نے ہندی فلموں اور ٹیلی ویژن دونوں میں کام کیا اور معاون کرداروں میں اپنی ورسٹائل اداکاری کے لیے جانے جاتے تھے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved