وفاقی پولیس کا پی ٹی آئی کے احتجاج میں پہلی بار نیٹ لانچر کے استعمال کا فیصلہ

Share

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے معاملے پر حکومت کی جانب سے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے وفاقی پولیس کو نیٹ لانچر فراہم کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزاحمت، اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف نیٹ لانچر استعمال کیا جائے گا، وفاقی پولیس پی ٹی آئی کے احتجاج میں پہلی بار نیٹ لانچر کا استعمال کرے گی۔ملزمان کی گرفتاری اور ہنگامی صورتحال میں نیٹ لانچر موثر ثابت ہوگا، جدید نیٹ لانچر مشکل حالات میں ملزمان کو قابو کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کو کنٹینروں سے ڈھانپ دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کے مختلف راستوں پر ایک ہزار سے زائد کنٹینر لگادیے گئے۔شہر کے اندر بھی ایک ہزار کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ جب کہ امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز طلب کرلی گئی ہے۔موٹروے ایم ٹو پر اسلام آباد کے لیے مال بردار اور بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ ایم 14 اور پشاور موٹر وے بھی آج سے ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Check Also

ریلوے پولیس کا ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Share ریلوے پولیس نے ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن …