حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ

Share

برطانوی حکومت نے یمن میں حوثی ملیشیا کے حملوں کے پیش نظر سعودی عرب کو محدود مدت کے لیے دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے مطابق سعودی عرب کی فوجی مدد کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا جس کے تحت برطانیہ قبرص کے اڈے سے ایک طیارہ فراہم کرے گا۔برطانوی حکام کے مطابق یہ طیارہ سعودی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو حوثی ملیشیا کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے خلاف کارروائی کے لئے فضائی ایندھن فراہم کرے گا۔ یہ تعاون ابتدائی طور پر چند ہفتوں کے لیے ہوگا۔حالیہ دنوں میں حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت ریاض اور بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں توانائی کے مراکز پر ڈرون اور میزائل حملے کئے۔برطانیہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری راستے عالمی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

Check Also

ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

Share ایران کی خاتم الانبیاء مشترکہ فوجی کمانڈ نے امریکا اور اس کے علاقائی اتحادیوں …