ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی

Share

ایرانی بری فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ مسلح افواج ایران کی آزادی کے دفاع میں ایک لمحے کے لیے بھی تاخیر نہیں کریں گی۔اپنے بیان میں جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اور قوم نے دشمنوں کے خلاف مزاحمت اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، ایرانی سرزمین کی سلامتی اور سالمیت پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مسلط کردہ جنگوں میں ایرانی قوم نے جارحیت اور دشمن کی زیادتی کے خلاف متحد ہو کر مزاحمت کی، مسلح افواج نے ایمان، تجربے اور صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کیا۔ایرانی کمانڈر ان چیف کے مطابق مسلح افواج آسمان، زمین اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Check Also

ایران جنگ میں 22 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے، امریکی اخبار

Share امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران …