اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے: جنید اکبر خان

Share

صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں دفن کر کے خاموش رہیں گے۔ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر خان کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد جائیں گے، ایک راستے سے نہیں جائیں گے۔ ہم موٹروے اور جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے، ہم ڈی آئی خان سے بھی اتریں گے۔صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پچھلی مرتبہ ہم اپنی لاشیں اٹھا کر آئے تھے۔ ہم اس پوزیشن میں نہیں تھے کہ احتجاج کرسکتے۔جنید اکبر خان اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں دفن کر کے خاموش رہیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے

Check Also

پیٹرول اور ڈیزل اگلے 3 دن کیلئے سستا کردیا گیا

Share ملک میں اگلے 3 دن کےلیے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے …