جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے والا بیٹا بیوی سمیت گرفتار

Share

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں 80 سالہ باپ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا بیٹا بیوی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس غلام دستگیر کے مطابق مقتول محمد عظیم کو اس کے سگے بیٹے بلال نے جائیداد کے تنازع پر قتل کیا تھاایس پی غلام دستگیر نے مزید بتایا ہے کہ مقتول جائیداد بیٹے کے نام نہیں کر رہا تھا جس پر ملزم بلال اور اس کی بیوی شمع اسے قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے؛

Check Also

حنا جاوید قتل کیس میں پولیس تفتیش کو الجھا رہی ہے، لواحقین کے تحفظات

Share حنا جاوید قتل کیس میں اہلِ خانہ نے پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار …